0
Saturday 5 May 2012 22:15

عدلیہ کے فیصلوں پر عمل نہ کیا گیا تو عوام حکمرانوں کو گریبان سے پکڑ کر نکال باہر کریں گے، نثار علی

عدلیہ کے فیصلوں پر عمل نہ کیا گیا تو عوام حکمرانوں کو گریبان سے پکڑ کر نکال باہر کریں گے، نثار علی
اسلام ٹائمز۔ آج ہم پر ایسی حکومت کا سایہ ہے، جو بے نظیر بھٹو کے قتل کی قیمت لے کر وجود میں آئی ہے۔ ایسی کرپٹ ترین حکومت کی مثال گذشتہ ساٹھ سالوں میں نہیں ملے گی کہ جس میں وزارت عظمی پر فائز شخص کا سارا گھرانہ کرپشن میں ملوث ہے۔ آج عدلیہ کو بے توقیر کیا جا رہا ہے اور اعلی عدالتوں کے فیصلوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ 

نثار علی خان کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ ایک ٹریلر ہے اور لانگ مارچ کے لئے ٹیکسلا سے ایک عظیم فوج نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو عوام حکمرانوں کو گریبان سے پکڑ کر نکال باہر کریں گے۔ عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران خان کرکٹ کے کھلاڑی ہیں لیکن سیاست کے اناڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو کھلاڑیوں اور بیوپاریوں سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

ٹیکسلا کے چوک سرائے کالا میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں عظیم کارنامے سرانجام دئیے جن میں موٹر وے اور ایٹمی دھماکے سرفہرست ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جس انقلاب کی بات کرتے ہیں وہ انقلاب نہیں بلکہ عذاب ہوگا۔ عمران خاں کے دائیں بائیں کرپٹ سیاستدان اور دوسری پارٹیوں کے بھگوڑے جمع ہیں جو وقت پڑنے پر بھاگ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 159244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش