0
Monday 7 May 2012 17:04

جنوبی پنجاب کے عوام سے الطا ف حسین نے جو وعدہ کیا اُسے پورا کردیا، متحدہ سینیٹرز

جنوبی پنجاب کے عوام سے الطا ف حسین نے جو وعدہ کیا اُسے پورا کردیا، متحدہ سینیٹرز
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سینیٹ نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ کی قرار داد کی منظوری کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ مظلوم عوام کو حقوق کی فراہمی کا عمل ملک و قوم کے استحکام کی ضمانت ہے، اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا برسوں سے استحصال کرنے والے سیاسی عناصر جنوبی پنجاب صوبہ کی قرار داد کی منظوری پر بد حواسی کا شکار ہوچکے ہیں اور اب آئندہ انتخابات میں ان کی اجارہ داری کا خاتمہ یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطا ف حسین نے ملتان میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام میں عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور اس کے قیام کیلئے آئینی راستہ اختیار کرکے حق پرست پارلیمنٹرین کو بل ایوانوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کا جلسہ عام کے شرکا نے زبردست خیر مقدم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جنوبی پنجاب صوبہ پر قرار داد کی منظوری پر ہی اکتفا نہیں کرے گی بلکہ اس کیلئے بل منظور کرانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے غریب و متوسط طبقے سے جنم لیا ہے اور ایم کیو ایم عوامی ایشو ز پر سیاست کے بجائے عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتی ہے اور یہی طرز عمل ایم کیوایم کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے قائد تحریک الطا ف حسین نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوگیا ہے اور جنوبی پنجاب میں مظلوم عوام کی جدوجہد کے باعث انقلاب آچکا ہے، متحدہ کے ارکان سینیٹ نے جنوبی پنجاب صوبہ کی قرار داد قومی اسمبلی میں منظور ہونے پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نئے صوبے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 159635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش