0
Sunday 6 May 2012 13:47

جنوبی پنجاب صوبہ کا بل منظور نہ کیا گیا تو لانگ مارچ کرینگے، فاروق ستار

جنوبی پنجاب صوبہ کا بل منظور نہ کیا گیا تو لانگ مارچ کرینگے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کی علیحدگی کا بل دو ماہ تک منظور نہ کیا تو جنوبی پنجاب کے لوگ لانگ مارچ کے لیے نکلیں گے اور پنجاب اسمبلی اور حکومت کا گھیرائو کیا جائے گا، ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم ہائوس ملتان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تخت لاہور والوں کے پاس اخلاقی جرات ہے تو اسمبلی میں بل لائیں، ایک ووٹ بھی جنوبی پنجاب کی مخالفت میں نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی موزیکل چیئر کا ٹوپی ڈرامہ چل رہا ہے، اب یہ ٹوپی ڈرامہ عوام پسند نہیں کرتے، 65 سالوں سے جاری علیحدہ صوبہ کی جدوجہد کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے 23 دسمبر 2011ء کو جنوبی پنجاب کے عوام سے علیحدہ صوبہ کا وعدہ کیا اور 24 دسمبر 2011ء کو اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی بعد میں سینیٹ میں بھی جنوری 2012 میں بل پیش کر دیا۔ 

اُنہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ عملی سیاست کر کے دکھائی ہے، الطاف حسین کے فلسفہ پر کارکنان اپنی جماعت کے لیڈروں سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں، ملتان کے حلقہ پی پی 194 میں کارکن کی جیت الطاف حسین کے فلسفہ کی جیت ہے، انہوں نے کہا کہ میوزیکل چیئر کا ٹوپی ڈرامہ چل رہا ہے اب یہ ٹوپی ڈرامہ عوام پسند نہیں کرتے، انہوں نے مزید کہا کہ 65 سالوں سے جاری جنوبی پنجاب خطہ کے علیحدہ صوبہ میں خیبر پختون خوا کے دو اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس جدوجہد کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
خبر کا کوڈ : 159341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش