0
Monday 7 May 2012 20:22

شیر شاہ میں سی آئی ڈی کی کارروائی، بی ایل اے کے 3 ملزمان گرفتار

شیر شاہ میں سی آئی ڈی کی کارروائی، بی ایل اے کے 3 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی آئی ڈی پولیس نے شیر شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے ہیں، ملزمان سے لانچر اور راکٹ برآمد کرلئے گئے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم کے مطابق سی آئی ڈی کے انسداد انتہاء پسندی سیل نے ایک کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے لانچر اور راکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے تینوں ملزمان بلوچستان سے کراچی اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 159803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش