0
Friday 11 May 2012 00:28

توہین عدالت کیس میں شارٹ آرڈر فیئر ٹرائل کی نفی ہے، اعتزاز احسن

توہین عدالت کیس میں شارٹ آرڈر فیئر ٹرائل کی نفی ہے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر اور توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جس جج نے توہین عدالت کا ازخود نوٹس لیا، اسے کیس سننے کا اختیار نہیں ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کرمنل کیس میں مختصر فیصلہ نہیں دیا جاتا۔ شارٹ آرڈر فیئر ٹرائل کی نفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تین مرتبہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ صدر کے استثنٰی کے بارے میں عدالت میں طویل بحث کی اور اپنے موقف پرقائم ہیں کہ جب تک آصف زرداری صدر نہیں رہیں گے،تب خط لکھا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی ملک نے اپنے صدر کو غیرملکی عدالت کے سپرد نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 160726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش