0
Friday 11 May 2012 19:56

امریکہ، بھارت اور اسرائیل انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، فضل کریم

امریکہ، بھارت اور اسرائیل انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کی منشور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو عوامی مظاہرے سول نافرمانی میں بدل سکتے ہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کی چیخیں سنیں، سارے کھوٹے سکے سیاست میں آ گئے ہیں، سچائی اور نیکی کے سکوں کی سیاست میں مانگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیانتدار اور نیک لوگ سیاست میں آئیں اور سیاست کے جوہڑ کو گندگی سے پاک کریں، سیاستدان اور حکمران دولت سیاست کے ذریعے اور سیاست دولت کے ذریعے کی روش چھوڑ دیں، نئے صوبوں کے قیام پر پنجاب اسمبلی میں اتفاق رائے خوش آئند ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے معاف کروائے گئے اربوں روپے کے قرضے وصول کر کے جمع ہونے والی رقم بجلی بحران کے خاتمے پر خرچ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اثاثے پاکستان میں منتقل نہ کرنے والے سیاستدانوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف تنظیموں اور قبیلوں کی آپس کی دشمنی میں ہلاک ہونے والوں کو بھی دفاعی اداروں کے سر تھوپا جا رہا ہے اور ہزاروں بلوچوں کی گمشدگی کا واویلا دراصل ہزاروں پنجابیوں کا قتل عام چھپانے کی کوشش ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام ممبران پارلیمنٹ کے گوشواروں کی چھان بین کرے اور غلط بیانی ثابت ہونے پر آئین کے آرٹیکل 62-D کے تحت انہیں نااہل قرار دے اور غلط گوشوارے جمع کروانے والوں کے نام اخبارات میں شائع کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اپنا آئینی تقاضا پورا کریں تو آدھے سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نااہل ہو جائیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ قومی قیادت قومی مسائل کو سلجھائے اور ملک کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل انسانیت کے بدترین دشمن ہیں جن کی وجہ سے بے گناہ انسانوں کا لہو بہہ رہا ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستان کی خالق جماعت کے راہنما نے لاکھوں کشمیریوں کے قاتل بھارت کے لیے زندہ باد کا نعرہ لگا کر محب وطن پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 160889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش