0
Thursday 10 May 2012 19:37

جرائم پیشہ عناصر حکومتوں کی سرپرستی کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتے، ثروت اعجاز قادری

جرائم پیشہ عناصر حکومتوں کی سرپرستی کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا دارومدار امن و امان کی بہتر صورت حال پر ہے اور امن و امان کی بہتر صورت حال آزاد خارجہ پالیسی میں مضمر ہے، دہشت گردی کے نام پر غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں مذہب کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو استعمال کرتی ہیں جس سے پورے ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے اور ملکی ترقی و سرمایہ کاری رک گئی ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں بھاری اسلحہ کس طرح آتا ہے، ملک بھر میں دہشت گرد گروپ، شدت پسند گروپ اور جرائم پیشہ و لینڈ مافیا حکومتوں کی سرپرستی یا ڈھیل کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتے، اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے اگر مصلحت پسندی ختم نہ ہوئی تو سب کچھ ختم ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 160661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش