0
Saturday 12 May 2012 21:31

موثر مقامی حکومتوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پروفیسر ابراہیم

موثر مقامی حکومتوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ مضبوط اور موثر مقامی حکومتوں کے بغیرترقی نہیں ہو سکتی۔ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر مقامی حکومتوں کو زیادہ سے زیادہ سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات دیگی تاکہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل آسانی سے حل ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز لاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے جو نئی قانون سازی کی گئی ہے وہ جہاں آئین کی شق A-140 سے متصادم ہے۔ وہاں یہ غیر جمہوری اور عوام دشمن قانون سازی ہے اور اس کے ذریعے مقامی حکومتوں کے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت دراصل بلدیاتی انتخابات کے فام پر انتخابی ڈھونگ رچانا چاہتی ہے۔ ضلعی امراء کے اجلاس میں صوبے میں جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اور جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سید منور حسن کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دوروں کے موقع پر ہونے والے جلسہ ہائے انقلاب میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ رابطہ عوام مہم میں مزید تیزی پیدا کی جائیگی۔ اجلاس میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی بھی مذمت کی گئی اور اس رائے کا اظہار کیا گیا کہ مرکز اور صوبے میں برسر اقتدار جماعتوں کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 161253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش