0
Friday 11 May 2012 20:50

عرب ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو جبراً پاکستان بھیجا جا رہا ہے، شباب ملی

عرب ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو جبراً پاکستان بھیجا جا رہا ہے، شباب ملی
اسلام ٹائمز۔ صدر شبابِ ملی پاکستان عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا امریکی ڈرون حملوں اور پاکستان پر الزام تراشی کے خلاف تحفظات کا اظہار محض دکھاوا اور بیان بازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موثر دور رس اور قابل عمل بنانے میں وزیر خارجہ اور دفتر خارجہ کی کارکردگی صفر نظر آتی ہے، عرب ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی جو کہ ملک کے زرد مبادلہ میں اضافے کا باعث بنتے تھے ان کی ایک بہت بڑی تعداد کو جبری پاکستان بھیجا جا رہا ہے، امریکہ، یورپ اور لاطینی امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو حقار اور نفرت کو نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان ممالک کی حکومتیں پاکستانیوں کو تضحیک کا نشانہ بنانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

لاہور میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر پاکستانی شہریوں کو امریکی ڈرون حملوں کے ذریعے شہید کیا جا رہا ہے، نا اہل اور کرپٹ حکمران اور دفتر خارجہ کے نا اہل اہلکار اس تمام صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ عتیق الرحمان نے کہا کہ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان کو معاشی، معاشرتی اور دفاعی محازوں پر غیر مستحکم کیا جا رہا ہے، المیہ یہ ہے کہ اس تمام صورتحال میں ہماری حکومت بیرونی قوتوں کا آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جائے اور ملکی مفاد کو ایسی حکومت ہی مد نظر رکھے گی کہ جو ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہو، نوجوان جو کہ ملکی آبادی کا  67% حصہ ہیں انہیں چاہئیے کہ اپنے ووٹ کے ذریعے آئندہ الیکشن میں ملک دوست قیادت کے انتخاب میں کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کو ان ملک دشمن حکمرانوں سے چھٹکار ا مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 160900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش