0
Friday 18 May 2012 14:34

اساتذہ سے بدتمیزی کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف کی جانب سے تعلیمی بائیکاٹ جاری

اساتذہ سے بدتمیزی کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف کی جانب سے تعلیمی بائیکاٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس پروفیسر عامر سرور، صدر ایسوسی ایشن کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں چار سو سے زائد اساتذہ نے شرکت کی اور اساتذہ کے ساتھ ہونیوالے ناروا سلوک کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی نے متفقہ طور پر قرار دادیں منظور کیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ کو زدوکوب کر نے والے غنڈہ عناصر کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور کہا گیا کہ اساتذہ اس ہفتے کلاسز نہیں لیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد طے کیا جائے گا۔

قرار داد میں وائس چانسلر صاحب سے مطالبہ کی گیا کہ خالد بن ولید ہال کو فوری طور پر گرلز ہاسٹل میں تبدیل کر دیا جائے اور اس سلسلے میں فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد جنرل باڈی کا اجلاس بروز پیر منعقد ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے یونیورسٹی میں جمعیت کے کارکنوں کے ہاتھوں ہونے والی غنڈہ گردی جس میں تین اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اور اساتذہ سے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 163007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش