0
Saturday 19 May 2012 22:51

عوام حکومت کو ایک اور دھکا دیں، ملکی سالمیت کو حکمرانوں سے خطرہ ہے، نواز شریف

عوام حکومت کو ایک اور دھکا دیں، ملکی سالمیت کو حکمرانوں سے خطرہ ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف اندھیرا ہے پاکستان کی سالمیت کو موجودہ حکمرانوں سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا ملک بچانے کے لئے موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔ حافظ آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لئے موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ان حکمرانوں کو شکست فاش ہو گی اور پاکستان ترقی کرے گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بدترین غربت ہے ہم ملکر نیا پاکستان بنائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سزا کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے۔ حافظ آباد میں جلسے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کو عدالت اور عوام کا فیصلہ ہر صورت منوا کر رہیں گے۔ وزیراعظم مجرم ہونے کے باوجود اپنے عہدے پر براجمان ہیں، عوام کو حکومت کو ایک اور دھکا دینا ہو گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے حکمرانوں کی غفلت کے باعث بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ بجلی آئے نہ آئے بل ضرور آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی دولت سوئس بنکوں میں پڑی ہے، جسے ہر صورت واپس لائیں گے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق مسلم ليگ ن کے صدر مياں نواز شريف نے کہا ہے کہ ملکي سالميت موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں خطرے ميں ہے، عوام اس حکومت کو ايک دھکا اور ديں، يہ حکومت اب رہنے کے قابل نہيں، اس ملک کو بچانے کيلئے عوام ميرے ساتھ انقلاب لائيں۔ مسلم ليگ ن کے جلسے کے دوران کارکنوں ميں دھکم پيل ہوئي، جس کے بعد شرکاء کے درميان ہاتھا پائي ہو گئي۔ حافظ آباد ميں مسلم ليگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزيراعظم مياں محمد نواز شريف نے کہا کہ گيلاني صاحب استعفيٰ دينے کو تيار نہيں، وہ مجرم ہونے کے باوجود وزيراعظم کے عہدے پر براجمان ہيں، گيلاني صاحب کو عوام کا فيصلہ ماننا ہو گا۔
 
انہوں نے کہا کہ جو جدوجہد پرويز مشرف کے خلاف کي تھي وہي موجودہ حکومت کے خلاف کر رہے ہيں، نواز شريف کا کہنا ہے کہ اس ملک کو بچانے کيلئے عوام ميرے ساتھ انقلاب لائيں، صدر مسلم ليگ ن نے مزيد کہا کہ موجودہ حکمران پاکستان کو تباہ و برباد کر رہے ہيں۔ حافظ آباد ميں مسلم ليگ ن کے جلسے ميں نواز شريف کے خطاب کے دوران اس وقت بدنظمي ہو گئي جب جلسے ميں موجود ليگي کارکن آپس ميں لڑ پڑے اور دھکم پيل شروع ہو گئي۔ دھکم پيل کے بعد جلسے ميں شريک افراد کے درميان ہاتھا پائي بھي ہوئي۔
خبر کا کوڈ : 163466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش