0
Monday 21 May 2012 22:37

غاصب یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر حملوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، حماس

غاصب یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر حملوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، حماس
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے صہیونی سکیورٹی فورسز کی بھرپور نگرانی میں یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر حملوں کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد کرتے ہوئے اسے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے، مرکز اطلاعات فلسطین کو ارسال بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی دشمن آئے روز ہمارے مقدس مقامات اور اراضی پر حملوں میں تیزی لاتے جارہے ہیں، یہودی آباد کاروں کے جتھے اور سکیورٹی اہلکار اب ہر روز مسجد اقصیٰ میں دندناتے نظر آرہے ہیں جس کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ یہودیوں کا مسجد میں داخل ہونا ان کا دینی اور فطری حق ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول میں داخلہ ہونے اور تلمودی عبادات کی ادائیگی سے اسرائیلی حکومت دنیا کو یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ اس مقدس مسجد میں یہودیوں کا عبادت کرنا معمول کی بات ہے اور ان کا بھی مسجد پر اتنا ہی حق ہے جتنا مسلمانوں کا۔
 
حماس کے پارلیمانی بلاک تبدیلی و اصلاح نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مسجد اقصیٰ کو یہودی آباد کاروں کے حملے سے بچانا انتہائی ضروری ہے، اسیران کے بھوکے پیٹ معرکے میں کامیابی کے بعد اب معرکہ اقصیٰ شروع کیا جانا چاہیے، حماس نے ہر فلسطینی سے القدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی، حماس نے عرب اور اسلامی دنیا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حرمین شریفین کے بعد تیسری مقدس ترین مسجد، مسلمانوں کے پہلے قبلے کی حفاظت اور آزادی کے لیے متحد ہوکر اقدامات اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 163977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش