0
Wednesday 23 May 2012 10:08

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد کاروائیاں جاری

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد کاروائیاں جاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والے پرتشدد واقعات نہ رک سکے۔ لی مارکیٹ کے علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ علی الصبح نیپئر روڈ پر ایک بس کو آگ لگا دی گئی۔ بارہ افراد کی ہلاکت پر آج سندھ بھر میں یوم سوگ ہے۔ گذشتہ روز اولڈ سٹی ایریا میں شدید فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں خاتون سمیت بارہ افرادجاں بحق اور نجی چینل کے رپورٹر اور کیمرہ مین سمیت انتالیس افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ملیر پندرہ کے علاقے میں بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اولڈ سٹی ایریا،رنچھوڑ لائن،کھارادر،نیپیئر روڈ، لی مارکیٹ،صفورہ گوٹھ،سچل گوٹھ، گلشن حدید اور لیاری کے مختلف علاقوں میں دوکانیں اور کاروبار بند ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

ادھر رینجرز نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت تیس سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لیے ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارؤائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں 10 پسٹل،22 کلاشنکوف،15 رپیٹر،2 اینٹی کرافٹ گینز اور 8 ہزار سے زائد مختلف ہتھیاروں کی گولیا ں شامل ہیں۔ 

دوسری جانب کراچی ميں فائرنگ کے مختلف واقعات ميں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصيلات کے مطابق قائد آباد لانڈھی کے علاقے ميں ايک بس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتيجے ميں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں ايک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ بنارس پل کے قريب پيش آيا جہاں فائرنگ سے ايک شخص کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر ديا گيا۔
خبر کا کوڈ : 164539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش