0
Wednesday 23 May 2012 15:35

ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گيس لائن معاہدے پر دستخط

ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گيس لائن معاہدے پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت نے ترکمانستان سے گيس کي خريداري کا معاہدہ کر ليا، معاہدے کے بعد 20 سال سے التوا کا شکار ٹاپي گيس پائپ لائن کا اہم منصوبہ حقيقت سے ايک قدم اور نزديک آگيا ہے۔ ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد ميں بھارتي کمپني گيل لميٹڈ اور پاکستاني کمپني انٹر اسٹيٹ گيس سسٹم نے ترکمانستان سے 9 کروڑ مکعب فيٹ گيس يوميہ کي خريداري کا معاہدہ کيا ہے۔ اس موقع پر افغانستان نے بھي ترکمانستان کے ساتھ اس شعبے ميں تعاون کے ليے مفاہمت کي يادداشت پر دستخط کيے۔ افغانستان اور ترکمانستان کے درميان گيس کي خريداري کا معاہدہ بھي جلد متوقع ہے، جس کے بعد چاروں ممالک کو اس منصوبے کے ليے سرمايہ کار تلاش کرنا ہونگے. سال 2008ء کے اندازے کے مطابق اس پائپ لائن پر 7 ارب 60 کروڑ ڈالر لاگت آئے گي۔ ترکمانستان کے پاس دنيا کا چوتھا بڑا گيس ذخيرہ ہے، جبکہ جنوبي ايشيا کو توانائي کے سستے ذرائع کي شدت سے ضرورت ہے، لہذا ٹاپي يا ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈيا گيس پائپ لائن منصوبہ خطے ميں امن اور اقتصادي ترقي کي نئي راہيں کھول سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 164680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش