0
Friday 25 May 2012 20:48

جن مظالم کا سامنا بلوچوں کو ہے اسکی مثال نہیں ملتی، حیر بیار مری

جن مظالم کا سامنا بلوچوں کو ہے اسکی مثال نہیں ملتی، حیر بیار مری
اسلام ٹائمز۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹوکھوم میں بلوچستان کی حالیہ صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر سویڈیش لبرل پارٹی پولک کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حیر بیار مری، خان آف قلات سیلمان دائود، انجیلا ہاروی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے نے خطاب کیا، اس موقع پر حیربیار مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام کو اپنے ہی ملک میں ناانصافی اور بنیادی حقوق سے محرومیوں کا سامنا ہے۔ دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی دیگر اقوام پر ظلم کئے گئے ہیں۔ لیکن جن مظالم کا سامنا بلوچ قو م کو ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام مہذب اقوام اور خاص کر سویڈیش عوام سے ہماری یہ درخواست ہے کہ وہ ہمارے قانونی، قدرتی اور جمہوری حقوق کو تسلیم کرے۔

اس موقع پر خان آف قلات نے کہا کہ بلوچ قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے، عالمی برادری کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کا ادراک ہے لیکن اس معاملے میں دو ممالک کو کھلی چوٹ دے رکھی ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ آج تک بلوچ قوم کی سیاسی اور سماجی آزادی کو سلب کیا گیا ہے اور ان پر مسلسل ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 165440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش