0
Saturday 26 May 2012 01:34

ڈاکٹر شکیل کو پشاور جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

ڈاکٹر شکیل کو پشاور جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ ملک دشمنی کے جرم میں سزاء یافتہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر شکیل کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے 20 کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جیل کے اندر پولیس کی 2 موبائل گاڑیاں اور باہر بھی 2 موبائل گاڑیاں 24 گھنٹے موجود ہیں۔ دوسری جانب سینٹرل جیل پشاور کو جدید اسلحہ بھی فراہم کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے پشاور جیل کی سیکورٹی بڑھانے سے متعلق کچھ کہنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعہ میں مخبری کرنے اور امریکی افواج کو پاکستان کی سرزمین پر فوجی آپریشن کا جواز فراہم کرنے کے جرم کا حصہ بننے پر 33 سال قید بامشقت کی سزاء سنائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 165509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش