1
0
Saturday 26 May 2012 03:39

جنوبی لبنان کی آزادی گریٹ اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل، آج اسکا جنازہ نکل چکا ہے، حسن نصراللہ

جنوبی لبنان کی آزادی گریٹ اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل، آج اسکا جنازہ نکل چکا ہے، حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ آج اسرائیل کا جنازہ نکل چکا ہے، ہماری دفاعی قوت لبنان پر بیرونی جارحیت کے مقابلے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جنوبی لبنان کی اسرائیلی قبضے سے آزادی اور اسلامی تحریک مزاحمت کی کامیابی کے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن عید جنوب لبنان کی آزادی کا دن ہے، یہ عید کسی خاص فرقے یا گروہ کی عید نہیں، بلکہ یہ پورے لبنانیوں کی عید ہے۔ انہوں نے لبنانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنو میرے بھائیو! جنہوں نے اسرائیل کو مار بھگایا، شرم آور شکست سے دوچار کیا اور آج اپنی آزادی کا جشن منا رہے ہیں، اے میرے بھائیوں، اے میری بہنو! آج اسرائیل یہ سازش کر رہا ہے کہ آپ کی خوشی کو فرقہ واریت پھیلا کر غم میں بدل دے اس لئے ہشیار رہو۔

حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سن دو ہزار چھ میں گریٹ اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دی تھی اور آج اس کا جنازہ نکل چکا ہے، کہاں ہے وہ فرات سے نیل تک عظیم ملک بنانے کا اسرائیلی خواب۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اسلامی تحریک مزاحمت کی برکت سے ہم اسرائیلی لبنانی باڈر پر آبادی بسا چکے ہیں اور لوگ انتہائی پرامن رہ رہے ہیں۔ اسرائیل کا خوف ختم ہو چکا ہے، جبکہ ایک وقت وہ تھا کہ ہم بیروت میں بھی اپنے بچوں کو اسکول تک نہیں بھیج سکتے تھے، گھروں میں محفوظ نہ تھے، امن برباد ہو چکا تھا، لیکن آج مزاحمت کی برکت سے ہم اپنی زمین کے آخری ٹکڑے تک محفوظ ہیں۔ ہم نے اسرائیل کو ایسے وقت میں شکست دی کہ جس وقت اسرائیل کے خوف سے ایک پتھر پھینکنے کی جرات کسی میں نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی قوت لبنان پر بیرونی جارحیت کے مقابلے میں ہے، اندرونی امن و امان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اندرونی مسائل کو حل کریں، ہم نے اپنی زمین کو اسرائیل سے آزادی دلوائی، لیکن نہ ان کی شرائط مانے نہ انہیں اس قبضے سے کوئی فائدہ لینے دیا، جبکہ مصر کو اپنی زمین کی خاطر اسرائیلی شرائط ماننی پڑیں اور کیمپ ڈیوڈ جیسا منحوس معاہدہ کرنا پڑا۔
آج اسرائیل کا جنازہ نکل چکا ہے، سید حسن نصراللہ
خبر کا کوڈ : 165524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

very nice... great leader
ہماری پیشکش