0
Saturday 26 May 2012 04:12

قاضی احمد میں مسافر بس پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے، ایم کیو ایم

قاضی احمد میں مسافر بس پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ کے شہر قاضی احمد میں کوہاٹ جانے والی مسافر بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ معصوم و بے گناہ مسافروں پر وحشیانہ فائرنگ کھلی دہشت گردی اور بربریت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ بعض عناصر سندھ میں فسادات کی سازشیں کر رہے ہیں، سندھ کے مستقل باشندوں میں نفرتیں پیدا کر رہے ہیں اور قاضی احمد میں ہونے والا دہشت گردی کا یہ مذموم واقعہ بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 165528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش