0
Monday 28 May 2012 10:08
پاکستانی پارلیمنٹ نیٹو سپلائی کھولنے کی اجازت نہ دے

امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے بہانے پاکستانیوں اور افغانیوں کا قتل عام کر رہا ہے، احمدی نژاد

امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے بہانے پاکستانیوں اور افغانیوں کا قتل عام کر رہا ہے، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ نیٹو سپلائی کھولنے کی اجازت نہ دے اور ڈرون حملے بند کرانے کے لئے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائے، امریکہ خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کے بہانے بے گناہ پاکستانیوں اور افغان شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے، جس کا اسے حساب دینا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، ملکی ترقی کے لئے امریکہ نہیں عوام سے مشورہ لیں گے۔ احمدی نژاد نے کہا کہ جن فوجیوں کے لئے نیٹو سپلائی بحال کی جائے گی وہی قبائلیوں کا قتل عام کریں گے۔ قبل ازیں افریقی ملکوں کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ دنیا کو ایسے نئے نظام کی ضرورت ہے جو عدل و انصاف پر قائم ہو اور جس کی بنیاد قوموں کی امنگیں ہوں، ایران افریقی ملکوں کی پیشرفت کے لئے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

ادھر ایرانی ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ملت ایران کے مقام اور شان کو لاثانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ ملت تاریخ اور دنیا کی بہترین ملت ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے نویں پارلیمنٹ کے کام کے آغاز پر ملت ایران کو تہذیب و تمدن وجود میں لانے والی مومن، شجاع، ذہین، صابر، عظیم، حریت پسند اور انصاف پسند ملت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملت اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی مالک ملت ہے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ملت ایران نے پوری تاریخ میں الہی اقدار کا بطریق احسن دفاع کیا ہے، کہا کہ اس ملت نے الہی اقدار کے تحفظ کے لۓ اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا اور آج بھی توحید، آزادی اور عدل کا پرچم بلند کرنے کے لۓ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ 
ایرانی صدر نے اراکین پارلیمنٹ کو مخاطب کر کے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کی عظیم ملت اس بات کی خواہاں ہے کہ پارلیمنٹ کے اراکین انقلاب سے وابستہ اور انقلاب کے عظیم اہداف و مقاصد کے حصول کے لۓ کوشاں رہیں اور یہ ملت اپنے خادموں سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ ملت کے حقوق کا دفاع کریں اور امتیازی رویوں کے خاتمے اور ایران کی ترقی کی کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ : 166218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش