0
Friday 1 Jun 2012 22:22

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے زیراہتمام ہفتہ فروغ فکر امام خمینی رح کا انعقاد

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے زیراہتمام ہفتہ فروغ فکر امام خمینی رح کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیراہتمام ہفتہ فروغ فکر امام خمینی رہ کے موقع پر باری شاخ ضلع نصیر آباد کی جامع مسجد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری تربیت سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ امام خمینی رہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے لئے انتھک جدوجہد کی۔ جیل، جلاوطنی، لالچ اور دھمکیاں آپ کو اپنے ہدف سے نہ ہٹا سکیں۔ تقریب میں ضلعی سیکرٹری جنرل راجہ خان گولہ اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ 

اسی مناسبت سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں مزار شہداء پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلائے کوئٹہ میں دین حق کی سربلندی کے لئے جن عظیم شہداء نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، ہم ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء محفل انسانی کی شمع ہیں جو خود جل کر محفل بشری کو منور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انسان خوش قسمت ہیں جن کی زندگی یاد خدا اور ذکر خدا سے مزین ہے۔ جشن مولود کعبہ کے موقعہ پر ہمیں امام المتقین علی ع کی عبادت اور بندگی کو بھی اپنانا چاہئیے۔ علی والوں کی رات یاد خدا اور ذکر خدا میں بسر ہوتی ہے۔ خدا سے عشق اور دین خدا کی سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ لٹا دینے کا جذبہ ہی درس کربلا ہے۔
خبر کا کوڈ : 167459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش