0
Sunday 3 Jun 2012 13:42

فکر امام خمینی رہ کے سائے میں قوم کو متحد کرینگے، علامہ اعجاز بہشتی

فکر امام خمینی رہ کے سائے میں قوم کو متحد کرینگے، علامہ اعجاز بہشتی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ امام مہدی علیہ السلام عظیم انقلاب کی تیاریاں فرما رہے ہیں، اس ہستی کی بدولت ہم لوگ زندہ ہیں اور تمام کائنات اس عظیم ہستی سے فیض حاصل کر رہی ہے، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس عظیم انقلاب کی خاطر اپنے آپ کو تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ امام وہ ہوتا ہے جو اللہ سے فیض لیکر دنیا کو منور کرتا ہے اور ہدایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام علی ع کے بغیر کوئی دین کو سمجھ سکا ہے اور نہ ہی قرآن کو سمجھ سکے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ظالم کی مخالف کرنا اور مظلوم کا ساتھ دینا ہماری ذمہ داری ہے، ہم ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اب وہ وقت گیا جب اس قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے تھے اور کوئی آواز بلند نہیں ہوتی تھی، ایم ڈبلیو ایم اپنی شرعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پوری قوم کو اکٹھا کرے گی اور ایک آواز ہو کر ملت کو مایوسیوں سے نکالیں گے، پاکستان کو ظالموں کے شکنجوں سے آزاد کرائیں گے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ ہم ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دیں گے۔ ملت کو منظم کرنے کیلئے سروں پر کفن باندھ کر نکل پڑے ہیں، چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں بڑے مظاہرے کئے گئے، تاکہ ظلم کیخلاف آواز کو بلند کیا جائے۔ یکم جولائی مینار پاکستان کے سائے تلے شیعیان علی ع کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ثابت کرے گا کہ ہم بیدار ہیں۔ انشاءاللہ یکم جولائی قومی بیداری کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، دشمن نے چلاس، گلگت اور پاراچنار سمیت ملک بھر میں شیعیان علی ع پر زمین تنگ کر دی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر امام خمینی رہ نے ایرانی قوم کو جمع کر کے شاہ ایران کو فرار ہونے پر مجبور کیا تھا تو ہم بھی ان کی فکر پر عمل کرتے ہوئے اس ملک سے امریکہ اور اس کے ہواریوں کو بھاگنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 167851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش