0
Tuesday 5 Jun 2012 19:15

زردرای اور گیلانی قوم کا پیچھا چھوڑ دیں، شہباز شریف

زردرای اور گیلانی قوم کا پیچھا چھوڑ دیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اٹھارھویں ترمیم میں صوبوں کو بجلی بنانے کا اختیار نہیں ہے، زردرای اور گیلانی قوم کا پیچھا چھوڑ دیں ورنہ عوام کا ہاتھ ان کے گریبان پر ہو گا۔ بہاولپور میں ڈرنگ اسٹیڈیم میں قائم ٹینٹ آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ اٹھارھویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو بجلی بنانے کا اختیار نہیں ہے۔ اس کے متعلق غلط پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے گنے کے پھوگ سے بجلی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وفاقی حکومت نے اس کی منظوری نہیں دی۔ جب تک تمام صوبوں میں یکساں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر منصفانہ اور سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، جب تک یہ سلوک ختم نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیل اور بجلی کی کمپنیوں اور رینٹل پاور کی ادائیگیوں میں اربوں روپے کا کمیشن کھایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چوبیس سو ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے اور بہاولپور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں پانچ اے سی بسیں چلانے کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 168441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش