0
Thursday 7 Jun 2012 08:35

امریکہ افغانستان جنگ ہار چکا،اسلم بیگ، بھارت کو "پراکسی پاور“ بنانا چاہتا ہے، حمید گل

امریکہ افغانستان جنگ ہار چکا،اسلم بیگ، بھارت کو "پراکسی پاور“ بنانا چاہتا ہے، حمید گل
اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے، مگر اس میں روس جتنا حوصلہ بھی نہیں کہ شکست تسلیم کرے اور واپسی کا راستہ مانگے۔ ان کی پالیسی ڈرا دھمکا کر ایسا کوئی ”مشرف“ ڈھونڈنے کی ہے، جو ان کی بات مان لے، مگر اب ایسا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اب پاکستان کے راستے ”انخلا“ سے بھی خوفزدہ ہیں کہ قبائلی اور پاکستانی عوام راستہ روک لیں گے۔ امریکہ دراصل اپنی ہار ماننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ روس اور چین کے معاہدوں کے دور رس نتائج ہونگے، اس وجہ سے امریکہ اب اپنی قوت ایشیا پیسفک میں بڑھا رہا ہے۔
 
دریں اثناء آئی ایس آئی کے سابق چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کیلئے بھارت کو افغانستان میں ”پراکسی پاور“ بنا کر وہاں سے نکلنا چاہتا ہے۔ امریکہ اور بھارت کو افغانستان تک رسائی کیلئے بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ کراچی کو بھی پاکستان سے الگ کرنے کیلئے کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں جو کردار اسرائیل کو دیا ہوا ہے وہی کردار وہ ہمارے خطے میں بھارت کو سونپنا چاہتا ہے۔ امریکی اپنا پاور بیس اب چین کی بڑھتی طاقت کی وجہ سے بحراوقیانوس (پیسفک) میں منتقل کر رہے ہیں۔ بھارت نے تاحال افغانستان میں اپنا کردار مکمل قبول نہیں کیا ہے۔ بلوچستان کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 168917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش