0
Saturday 9 Jun 2012 00:15

عوام ڈرامہ بازوں کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، رانا ثناءاللہ

عوام ڈرامہ بازوں کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں پڑے کروڑوں ڈالر پاور کمپنیوں کو ادا کر دیئے جائیں تو لوڈشیڈنگ ختم ہو سکتی ہے۔ لاہور سے جاری کیے جانے والے بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ گورنر پنجاب جیالے کا کردار ادا کرنے کی بجائے پنجاب کے عوام کا مقدمہ وفاقی حکومت سے خود لڑتے۔ عوام مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے باعث سڑکوں پر ہیں، مسلم لیگ نون ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ تک عوام کیساتھ کھڑی رہے گی، انہوں نے کہا کہ زردرای ٹولے نے بھٹو ازم دفن کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب اپنے آئینی عہدے کو بالائے طاق رکھ کر سزا یافتہ وزیراعظم کے ترجمان بن گئے ہیں، عوام ڈرامہ بازوں کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، ان کا انجام قریب ہے۔





خبر کا کوڈ : 169404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش