0
Monday 18 Jun 2012 16:37

توانائی بحران دہشتگردی سے بھی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، شہباز شریف

توانائی بحران دہشتگردی سے بھی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران دہشتگردی سے بھی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ گردشی قرضہ ادا کر دیا جائے تو راتوں رات یہ بحران ختم ہوسکتا ہے۔ لاہور میں مینار پاکستان پر خیمہ آفس میں اساتذہ کے وفد سے ملاقات میں وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے باعث نظام تعلیم بھی متاثر ہوا ہے، طلباء و طالبات کو امتحانات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے پنجاب کی معیشت اور صنعتوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بحران حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ اس موقع پر اساتذہ نے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مینار پاکستان پر وزیراعلٰی کے خیمہ آفس کے قیام کو سراہا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران حکمرانوں کی کرپشن اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، گردشی قرضہ ادا کر دیا جائے تو راتوں رات توانائی بحران ختم ہوسکتا ہے۔ لاہور میں مینار پاکستان ٹینٹ آفس میں اساتذہ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پنجاب کی معیشت اور صنعتوں کو تباہ کیا جا رہا ہے، لوڈشیڈنگ دہشتگردی سے بھی سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ بجلی بحران نے مہنگائی کے ستائے عوام کی نیندیں اڑا دی ہیں، گردشی قرضہ ادا کر دیا جائے تو توانائی بحران راتوں رات ختم ہوسکتا ہے۔
 
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، اساتذہ کے تعاون سے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنائیں گے۔ میرٹ پر ستر ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی نظام کی بہتری و دیگر مسائل کے حل کیلئے کور کمیٹی تشکیل دیدی اور کہا کہ کمیٹی دو ہفتوں میں سفارشات مرتب کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 172330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش