0
Monday 25 Jun 2012 22:36

ڈرون حملوں سے امریکہ کے دشمنوں کو مدد اور دوست اس سے دور ہو رہے ہیں، جمی کارٹر

ڈرون حملوں سے امریکہ کے دشمنوں کو مدد اور دوست اس سے دور ہو رہے ہیں، جمی کارٹر
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے جاسوس طیاروں کے حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ خواتین اور بچوں کی ہلاکت کو قابل قبول سمجھ لیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی امریکی پالیسی انسانی حقوق کے چارٹر کی کم از کم دس شقوں سے متصادم ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے مضمون میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے امریکہ کی خارجہ پالیسی اور ڈرون حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حملوں میں کسی مرد کی ہلاکت کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ وہ دشمن تھا۔ بے گناہ خواتین اور بچوں کے جانی نقصان کو قابل قبول سمجھ لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کی پالیسی انسانی حقوق کے چارٹر کی تیس میں سے کم از کم دس شقوں کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے امریکہ کے دشمنوں کو مدد مل رہی ہے، اور واشنگٹن کے دوست اس سے دور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے چیمپئن سے دستبردار ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ : 174180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش