0
Wednesday 27 Jun 2012 23:33

سانحہ آستان عالیہ، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تیسرے روز بھی نظام زندگی درہم برہم

سانحہ آستان عالیہ، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تیسرے روز بھی نظام زندگی درہم برہم
اسلام ٹائمز۔ سانحہ آستان عالیہ سید عبد القادر جیلانی کیخلاف وادی کشمیر میں مسلسل تیسرے روز بھی نظام زندگی مفلوج رہا، اس دوران کشمیر کے ضلع بارہمولہ، اننت ناگ اور دیگر کچھ علاقوں میں پتھراوں کے واقعات رونماء ہوئے، سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، ظفر اکبر بٹ، جاوید احمد میر، ایڈووکیٹ شاہد الاسلام اور دیگر علیحدگی پسند لیڈران کو گھروں میں نظر بند رکھا گیا، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے راجندرا کمار نے بتایا کہ کشمیر میں مجموعی طور امن و قانون کی صورتحال پر سکون رہی، اُدھر جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین احمد نے خانقاہ میں آتشزدگی کے واقعہ کو گہری سازش سے تعبیر کرتے ہوئے دو روزہ ہڑتال کال دی جبکہ انہوں نے 29 جون بروز جمعتہ المبارک کو لالچوک سے خانیار تک مارچ کے پروگرام کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 174874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش