0
Saturday 30 Jun 2012 08:41

بلتستان میں اسد عاشورا 17 جولائی کو منایا جائے گا

بلتستان میں اسد عاشورا 17 جولائی کو منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ امام حسین (ع) کا انتخاب اللہ تعالی نے اپنے دین کی دائمی بقا کی خاطر فرمایا اور امامِ عالی مقام نے اللہ تعالی کی جانب سے دی گئی اس ذمہ داری کو یوں نبھایا کہ رہتی دنیا تک اللہ کا مقبول دین محفوظ کر دیا۔ ۱۰ محرم 6۱ ھ کی صبح تک مذکورہ بالا حدیث کے تحت امام حسین (ع) اپنے نانا (ص) سے تھے اور اسی خون آشام شام کے بعد نانا (ص) کی پہچان، حسین(ع) کے ذریعے سے ہی ممکن پائی۔

امام حسین(ع) نےجلتی ہوئی زمین کو سجدے سے سجا کر اور نوکِ نیزہ پر کلامِ الہی کو سنا کر نانا سے کئے ہوئے وعدے کو نبھایا اور دینِ الہی کو تا شامِ قیامت سرفراز کر دیا۔ شامِ غریباں کے ہنگام کے بعد آپکے فرزند جناب علی زین العابدین (ع) اور آپکی ہمشیرہ جناب زینب (س) نے آپکے مشن کا بار اپنے کاندھوں پر سنبھالا اور اپنے معرکةالآرا  خطبات اور دلسوز مراثی کے ذریعے سے جہاں باطل کو بےنقاب کیا، وہیں مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑ کر غمِ حسین (ع) منانے کی ایسی داغ بیل ڈالی، جسکا سلسلہ کل کائنات میں چودہ صدیوں سے ہنوز اسی شان و شوکت سے جاری ہے اور انشاءاللہ تا قیامت جاری رہے گا۔

دنیا کے ہر گوشے میں موجود ہر باضمیر قوم اپنے محسنین کی یاد اپنے اپنے انداز میں مناتی ہے۔ عموماً کربلا کی یاد دنیا کے طول و عرض میں ماہِ محرم میں منائی جاتی ہے، مگر پاکستان کے شمالی منطقہ بلتستان میں اس عظیم واقعے کو شمسی تقویم کے تحت اسد کے مہینے میں بھی منایا جاتا ہے۔

اس مظہر کا تاریخی پسِ منظر کچھ یوں ہے کہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات تمام سال سردی کی لپیٹ میں رہتے ہیں اور عموماً ان علاقوں میں ماہِ محرم سردی کی شدت کے ایام میں آتا ہے۔ ان علاقوں کے مذہبی رہنماوں اورعلمائےکرام نےعوام کی باہمی مشاورت سے ان ایام کو شمسی تقویم کے تحت ہجری تقویم کے ساتھ گرمی کے موسم میں بھی منانے کا فیصلہ کیا۔ چونکہ محرم کا واقعہ شمسی تقویم میں ماہِ اسد میں پیش آیا تھا، چنانچہ کشمیر میں محرم کے علاوہ اسد میں بھی ایامِ عزا ءمنانے کے رواج نے فروغ پایا۔ یوں یہ سلسلہ کشمیر سے چل کر بلتستان آیا اور قریباً ایک صدی سے یہ عشرہء اسد تمام بلتستان میں مذہبی جوش و جذبے اور دینی حمیت کے ساتھ منا یا جاتا ہے۔

امسال اسد عاشورا 17جولائی کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں
سکردو پولیس اسدمجالس اور عاشورا کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کرئے گی۔ اور فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئےخصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں سکردو پولیس کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اسدمجالس کے دوران اما م بارگاہوں،خانقاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ترین حفاظتی بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 175312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش