0
Tuesday 3 Jul 2012 00:42

کشمیری عوام نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے شرپسند عناصر کو دندان شکن جواب دیا، مولانا مسرور عباس

کشمیری عوام نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے شرپسند عناصر کو دندان شکن جواب دیا، مولانا مسرور عباس

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے تنظیم کے ایک وفد کے ہمراہ گنڈ حسی بٹ سرینگر کا دورہ کیا، جہاں پر شرپسند اور اتحاد دشمن عناصر نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر دو سو سال قدیمی آستانہ عالیہ چہاردہ معصومین ع کو نذر آتش اور وہاں پر موجود قرآن پاک کے نسخوں، قدیمی علم مبارک اور دیگر تبرکات کی بے حرمتی کی تھی، اس موقع پر حاضرین کے جمع غفیر سے خطاب کے دوران انہوں نے اس واقہ پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایسے عناصر کی کارستانی قرار دیا جو ہمیشہ سے ہی مسلمانوں کی ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، مولانا مسرور عباس نے کہا کہ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے ساٹھ برس قبل ملی و مذہبی وحدت کو برقرار رکھنے کے لئے علم بلند کیا اور ہم کسی بھی فکر، فرد یا ایجنسی کے گماشتے کو موجودہ حالات میں عوامی تحریک کا رخ موڑنے کے لئے اس بات کی قطعاً یہ اجازت نہ دیں کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان مسلکی اور فرقہ وارانہ تضادات کو ابھارنے کی کوشش کرے۔
 
مولانا مسرور نے گنڈ حسی بٹ کے عوام کو اس بات پر خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ایسے افسوسناک اور جذبات کو بھڑکانے والے واقعہ کے باوجود عقل و فہم سے کام لیتے ہوئے باہمی اتحاد اور بھائی چارے کے ذریعے اتحاد دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دیا، انہوں نے اس موقعہ پر اس مطالبہ کو دھرایا کہ دستگیر صاحب اور گنڈ حسی بٹ کے واقعات کی فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور تحقیقات کی رپورٹ بھی جلد از جلد عوام کے سامنے پیش کی جائے۔

خبر کا کوڈ : 175604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش