0
Tuesday 3 Jul 2012 23:39

مقبوضہ کشمیر، گمنام قبروں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے، انسانی حقوق کمیشن

مقبوضہ کشمیر، گمنام قبروں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے، انسانی حقوق کمیشن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انسانی حقوق کمیشن نے ضلع پونچھ اور راجوری میں گمنام قبروں کے انکشاف سے متعلق ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ پیشی سے قبل ہی اپنی رپورٹ پیش کریں، جموں و کشمیر انسانی حقوق کمیشن میں منگل کو اہم نوعیت کے 3 کیسز شنوائی کیلئے پیش ہوئے۔ جن میں الفران، بھدرواہ تہرئے قتل اور گمنام قبروں کے انکشاف کا کیس بھی شامل ہے، ایس ایچ آر سی میں جاوید کاوسہ اور رفیق فدا پر مشتمل ڈویژن بینچ کے سامنے بھدرواہ اور راجوری میں گمنام قبروں کے انکشاف سے متعلق کیس کی شنوائی ہوئی۔ جس کے دوران ایڈووکیٹ پرویز امروز نے دلائل پیش کئے جبکہ حکومت کی طرف سے چیف پراسکیوٹنگ آفیسر نے جوابی دلائل دئیے۔
 
اس موقعہ پر ڈویژن بینچ نے کہا کہ گمنام قبروں کے انکشاف کے حوالے سے کمیشن کو ریاستی محکمہ داخلہ کے انڈر سیکرٹری اور ڈسڑکٹ مجسٹریٹ پونچھ سے رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ اس موقعہ پر چیف پراسکیوٹنگ آفیسرکو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ شنوائی سے قبل ہی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اس حوالے سے اپنی رپورٹ داخل کرائیں جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے ابھی تک کوئی بھی جواب نہیں دیا، کمیشن کے سیکرٹری کو ہدایت دی گئی کہ وہ ڈی سی راجوری کو ایک مکتوب روانہ کریں اور انہیں اس کیس کی سنجیدگی اور حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ تاریخ سے قبل اپنی رپورٹ داخل کرانے کی تاکید کریں۔
خبر کا کوڈ : 176457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش