0
Thursday 12 Jul 2012 03:37

ملتان میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتی، دو سیکیورٹی گارڈز جاں بحق

ملتان میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتی، دو سیکیورٹی گارڈز جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں پیراں غائب کے علاقے میں چار مسلح ڈاکوئوں نے نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ لیے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور دو سیکیورٹی گارڈز کو ہلاک کردیا، ایس ایس پی آپریشن کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں پیش آیا جہاں ساڑھے بارہ بجے کے قریب چار مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے، جن میں دو خواتین بھی تھیں ڈاکوئوں نے عملے کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار شروع کردی۔ رقم لوٹنے کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو سیکورٹی گارڈ نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کی، اس موقع پرڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ محمد محسن جاں بحق اور اس کا ساتھی بہار علی شدید زخمی ہوگیا، جس نے کچھ ہی دیر بعد دم توڑ دیا، عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوئوں کے پاس دستی بم بھی تھا تاہم سی پی او ملتان عامر ذوالفقار نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 178398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش