0
Thursday 12 Jul 2012 13:01

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی جلسہ عام 12 جولائی کو ہوگا، جماعت اسلامی

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی جلسہ عام 12 جولائی کو ہوگا، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ برما میں بدھسٹوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی، خواتین اور بچوں کے قتل عام اور بستیوں کو نذر آتش کئے جانے کے خلاف جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ جلسہ عام جمعرات 12 جولائی بعد نماز عصر جامع اشرفیہ گلی نمبر 1، 36/G برمی کالونی لانڈھی میں منعقد کیا جائے گا۔ جس سے مرکزی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ خصوصی خطاب کریں گے۔ برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز کو بلند کرنے اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی نے عوام الناس سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 178539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش