0
Friday 13 Jul 2012 19:40

بیگناہ لوگوں کا خون بہانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، پاکستان کو تسلیم نہ کرنیوالوں سے بات نہیں ہوگی، وزیراعظم

بیگناہ لوگوں کا خون بہانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، پاکستان کو تسلیم نہ کرنیوالوں سے بات نہیں ہوگی، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل اور توانائی بحران پر قابو پانا ان کی اولین ترجیح ہے، امن و امان کی مخدوش صورتحال اور دہشتگردی انہیں ورثے میں ملی۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک روزہ دورے بلوچستان کے موقع پر وزیراعلٰی ہاوس میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بے شمار چیلنچز کا سامنا ہے، جس کے حل کے لیے جہوری نظام کے تسلسل کو جاری رکھنا ہوگا۔ پاکستان چار صوبوں کا حسین امتراج ہے، جہان ہر رنگ و نسل کے لوگ آباد ہیں، تاہم مٹھی بھر لوگ سوچے سمجھے منصوبوں کے تحت نفرتوں کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ انکے ان منصوبوں کی ناکامی کے لیے جہوریت کے گلدستے میں شامل تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر دور میں سازشیں ہوتی رہی ہیں۔ سیاسی لوگ معاملات طاقت سے حل نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ناراض رہنماؤں کے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن جو لوگ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے ان سے کیا بات کی جائے۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آمرانہ دور میں کافی غلطیاں ہوئیں، جس کے لیے صدر نے خود بلوچ قوم سے معافی مانگی، امن و امان کی مخدوش صورتحال برسراقتدار حکومت کو ورثے میں ملی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسئلہ خاندان کے جھگڑے کی طرح ہے، جس کو نمٹانے کے لئے بات چیت ہوتی ہے، ایسے مسائل کو ہوا نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ اور توانائی بحران ان کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان کا ہر لمحہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہے اور وہ اپنی بساط کے مطابق جتنا کرسکیں ان کی خوش قسمتی ہوگی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے بلوچ عوام محب وطن ہیں، سوچی سمجھی سازش کے تحت نفرت کے بیچ بوئے جا رہے ہیں۔ پاکستان کو تسلیم نہ کرنے والوں سے بات نہیں ہوگی۔ بلوچستان کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا بلوچ عوام محب وطن ہیں۔ صوبے میں ہرحال میں قیامِ امن یقینی بنائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام صوبائی مسئلہ ہے۔ لیکن مرکز ایک آواز کی دوری پر ہے۔ وزیراعظم نے کہا بلوچستان کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا جو پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا اس سے کیسے بات کی جاسکتی ہے۔ بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والوں کا کوئی مذہب نہیں۔

اُن کا کہنا تھا سوچی سمجھی سازش کے تحت نفرت کے بیچ بوئے جا رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کا سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والی ادارے باہمی رابطوں میں بہتری لائیں۔ نفرتیں پھیلانے والے مٹھی بھر لوگوں کو بے نقاب کرنا ہے۔ ملک کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا آج صوبوں کو مرکز سے زیادہ رقم ملتی ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے دور رس نتائج نکلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 178847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش