0
Monday 4 Jan 2010 15:40

آرمی چیف کے بیان کا مقصد خطے کے ممالک کو فوجی صلاحیت سے متعارف کرانا ہے،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے،منموہن سنگھ

آرمی چیف کے بیان کا مقصد خطے کے ممالک کو فوجی صلاحیت سے متعارف کرانا ہے،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے،منموہن سنگھ
لاہور،نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے چین اور پاکستان کے حوالے سے جو بیان دیا ہے اس کا مقصد خطے کے ممالک کو بھارت کی فوجی صلاحیت سے متعارف کروانا ہے۔بھارتی چینل سہارا ٹی وی کے مطابق تھیروانا تھاپورم میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی فوجی صلاحیت اس وقت خطے کے تمام ممالک سے زیادہ ہے،بھارت کو اس پر فخر کرنا چاہئے۔بھارت کی بھی خواہش ہے کہ یہ خطہ امن کا گہوارہ بن جائے۔تاہم اگر کسی ملک نے بھارت کا امن خراب کرنے کی کوشش کی تو یقینی طور پر بھارت جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی کسی ملک کو جنگ کی دھمکی نہیں دی اور نہ ہی بھارت کسی ملک کے ساتھ جنگ کرنا چاہتا ہے۔
دریں اثناء ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت کو چین کی جانب سے پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی اور آزاد کشمیر میں چینی کمپنیوں کے منصوبوں پر تشویش ہے اور بھارت چین کو اپنی اس تشویش سے آگاہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چین کی جانب سے شروع کئے گئے متعدد ترقیاتی منصوبے غیر قانونی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت چین کے ساتھ آئندہ دشمنی کو نہیں دیکھ رہا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مشکل ہمسائیگی میں رہ رہا ہے سرحد پار دہشت گردی کی تخلیق کے باعث ہماری قومی سلامتی کو درپیش سکیورٹی خطرات 2010ء کے لئے بھی برقرار رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چین کی جانب سے کشمیریوں کے لئے الگ ویزوں،ارونا چل پردیش کی حیثیت اور فوجی در اندازی کے واقعات پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے لہٰذا پاکستان یا چین کسی کو بھی کشمیر کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تعلقات کے لئے پاکستان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف براہ راست دہشت گردی کے خلاف عزم کے ساتھ کارروائی کرے۔
خبر کا کوڈ : 17975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش