0
Wednesday 18 Jul 2012 00:07

سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا راستہ جاری رکھیں گے، ڈاکٹر احمدی نژاد

سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا راستہ جاری رکھیں گے، ڈاکٹر احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ترقی و پیشرفت کی راہ میں ایرانی قوم کو روکنے کے لئے دشمن کی تمام سازشیں ناکام ثابت ہونگی۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تہران میں لوکوموٹیو بنانے کی پہلے ایرانی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ایرانی قوم دشمن طاقتوں کے دباؤ میں نہیں آئے گی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا راستہ جاری رکھے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے لوکوموٹیو بنانے کی پہلی ایرانی فیکٹری کے افتتاح کو ایرانی قوم کے لئے باعث فخر قراردیتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی ماہرین اپنے ملک کو بنانے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم برس ہا برس طبیعیات، ریاضیات، نجوم، اخلاقیات، وحدانیت اور دوسرے علوم میں دنیا کی علمبردار رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 180003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش