0
Thursday 19 Jul 2012 10:02

کالعدم انتہا پسند دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، محمد ثروت اعجاز قادری

کالعدم انتہا پسند دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، محمد ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ سازشیں ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں ہم ہر سازش کو اپنی تنظیمی جدوجہد سے ناکام بنا دیں گے کارکنان سنی تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انتہاپسندی، دہشتگردی نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات سے بچانے کیلئے علماء حق اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اپنے قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہے اور انہی کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کو مستحکم و توانا دیکھنا چاہتی ہے پاکستان مخالف قوتیں ملک میں مذہبی انتشار پھیلا کر ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہیں انہیں روکنا حکومت وقت اور محب وطن عوام کی ذمہ داری ہے۔ PST امن وامان قائم کرنے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ہر مثبت فیصلے کے ساتھ ہے کیونکہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور اسے دہشتگردوں سے بچانا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے وفاقی وصوبائی حکومتوں اور ملکی سلامتی کے حساس اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والوں اور کالعدم انتہاپسند دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے شعور سے اُن قوتوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیں جنہوں نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے وعدے اور دعوے تو کئے مگر ایوانوں میں جاکر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے ملک کو مستحکم اور مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں اور ایسے افراد کو ایوانوں میں بھیجیں جو عوام کے دکھ درد ا ور مسائل کو اپنا سمجھتے ہوئے کام کرے۔
خبر کا کوڈ : 180337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش