0
Thursday 19 Jul 2012 11:15

مسئلہ کشمیر، آزادای اور حق خودارادیت کا مسئلہ ہے، صدر لبریشن لیگ

مسئلہ کشمیر، آزادای اور حق خودارادیت کا مسئلہ ہے، صدر لبریشن لیگ
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لبریشن لیگ کے صدر چیف جسٹس (ر) عبدالمجید ملک نے امریکی صدر کے حالیہ مسئلہ کشمیر پر بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوبامہ نے اپنے بیان میں ہندوستان کے جموں کشمیر پر موقف کی حمایت کی ہے کیونکہ ہندوستان جموں کشمیر میں استصواب رائے سے منحرف ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ عالمی امور میں انسانی حقوق اور امن کے نام پر نہ صرف دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے بلکہ اقوام متحدہ کو بھی استعمال کر رہا ہے۔ جس کی مثال عراق، افغانستان اور ان دنوں شام میں مداخلت کی شکل میں موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ صدر امریکہ نے دوہرے معیار کو اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے ہندوستان اور پاکستان باہمی طور پر حل کریں حالانکہ دو طرفہ مذاکرات کی مشق کو ہندوستان نے مختلف حیلوں اور بہانوں سے 64 سال کی طوالت دے رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر میں اول فریق کی حیثیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 180378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش