0
Friday 20 Jul 2012 01:11

ضمنی انتخابات کے موقع پر قائم مقام الیکشن کمشنر ملتان پہنچ گئے

ضمنی انتخابات کے موقع پر قائم مقام الیکشن کمشنر ملتان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ جان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران جس کسی نے انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف وزی کی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قائم مقام الیکشن کمشنر این اے 151 کے ضمنی انتخاب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ملتان پہنچے۔ وہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، سپورٹرز کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات بھی 15 لاکھ روپے میں شامل کئے جائیں گے، انتخابی اخراجات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مالی خودمختاری حاصل ہے اور جہاں اخراجات کی ضرورت ہے وہاں فنڈز فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 180510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش