0
Thursday 26 Jul 2012 01:23

بلتستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مرکزی کنونشن پہلی بار ملتوی

بلتستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مرکزی کنونشن پہلی بار ملتوی
اسلام ٹائمز۔ ستائیس سال کے بعد بلتستانی طلباء کی تنظیم بی ایس ایف کا مرکزی کنونشن منعقد نہیں ہوسکا ہے، بی ایس ایف کے مرکزی کنونشن منعقد نہ ہونے سے عوام میں چہ میگوئیاں شروع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 جولائی کو ہونے والے مرکزی کنونشن میں بی ایس ایف کے مرکزی صدر شرکت نہیں کر رہے تھے۔ جبکہ مرکزی صدر کی ہدایات پر سینئر نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیداران شرکت کیلئے اسکردو پہنچ گئے تھے۔ لیکن 20 جولائی کو ہونے والا مرکزی کنونشن اچانک ملتوی ہوگیا جس سے طلباء سمیت عوام میں بھی مایوسی پھیل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ میں مرکزی کنونشن میں جاکر اپنا مستقبل خراب کرنا نہیں چاہتا۔ مرکزی صدر کے اس نظریہ سے معلوم ہوتا ہے کہ موصوف تنظیم سے مخلص نہیں ہیں۔ بی ایس ایف کے مرکزی کنونشن کے اچانک ملتوی ہونے سے عوامی حلقوں، طلباء برادری اور دیگر کے مابین طرح طرح کی باتیں گردش کررہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ تنظیم جس مقصد کیلئے بنائی تھی آج تک وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئی اور صرف اور صرف مرکزی الیکشن اور مرکزی کنونشن تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ تاہم اس سال مرکزی کنونشن بھی منعقد نہ کرکے مکمل طور پر ناکام ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 182135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش