0
Monday 4 Jun 2012 02:25

امریکہ گلگت بلتستان میں کشت و خون اور بغاوت چاہتا ہے، اعجاز موسوی

امریکہ گلگت بلتستان میں کشت و خون اور بغاوت چاہتا ہے، اعجاز موسوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر سید اعجاز حسین موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان جیو اسٹریٹیجیکل پوائنٹ آف ویو سے بہت اہمیت کے حامل ہے۔ امریکہ کی منحوس نظر عرصہ دراز سے اس خطے پر مرکوز ہے اور یہاں فرقہ واریت پھیلانے کے لیے پچھلے کئی دھائیوں سے سر گرم عمل ہے۔ رواں سال وقوع پذیر سانحہ کوہستان اور سانحہ چلاس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی معیشت اور دفاع کے لیے غیر معمولی اہمیت کے حامل کے حامل ہیں۔ سیاحت اور شاہراہ قراقرم ملک کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے لیکن شاہراہ قراقرم میں گزشتہ کئی سالوں سے خون کی حولی کھیلی جارہی اور ہما رے سیکیورٹی ادارے خاموش تماشائی ہے۔

اعجاز حسین موسوی نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کے سبب ہم سے ہمارا مشرقی پاکستان جدا ہوا اور سیکورٹی ادارے دیکھتے رہے، میرے وطن کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا گیا، سیکیورٹی ادارے خاموش رہے، بلوچستان میں لوگ بغاوت پہ اتر آئے ہیں، ہمارے سیکیورٹی ادارے خاموش اور آج گلگت بلتستان میں بھی امریکہ نے گریٹ گیم شروع کیا ہوا ہے۔ نہیں معلوم سیکیورٹی ادارے کس قسم کے مصلحت میں گرفتار ہے۔ اگر گلگت بلتستان میں فوری طور پر امریکی مداخلت نہیں روکی گئی تو امریکہ جی بی کو اپنی کالونی بنا کر دم لے گا اور پاکستان سے اس خطے کو چھیننے کے علاوہ پاکستان کے دیرینہ رفیق چائنہ کی معیشت کو بھی شاہراہ قراقرم کو مسدود کرکے دھچکا لگائے گا۔
خبر کا کوڈ : 167812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش