0
Friday 27 Jul 2012 02:05

گلگت بلتستان کے مستقبل کا انحصار ذہین طالب علموں پر ہے، مہدی شاہ

گلگت بلتستان کے مستقبل کا انحصار ذہین طالب علموں پر ہے، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مستقبل کا انحصار یہاں کے ذہین اور باصلاحیت طالب علموں پر ہے۔ اگر گلگت بلتستان کے طالب علم علاقے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو صرف اور صرف حصول علم کیلئے بروئے کار لائے تو علاقے سے مذہبی، لسانی تفرقے کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت حصول علم اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گلگت بلتستان کے طلبہ کو وزیراعلیٰ نے ایک لاکھ نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر تمام طلبہ کو بھی ان طلبہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں کو حصول علم کیلئے صرف کرنا چاہئے تاکہ گلگت بلتستان مزید روشن ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 182461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش