0
Wednesday 25 Jul 2012 23:03

عطاء آباد جھیل سے پانی کے اخراج کیلیے فوری اقدامات کئے جائیں، مہدی شاہ

عطاء آباد جھیل سے پانی کے اخراج کیلیے فوری اقدامات کئے جائیں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کمانڈر 491 انجینئرنگ گروپ ایف ڈبلیو او کے برگیڈئیر غازی اور متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ عطاء آباد جھیل سے پانی کے اخراج کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ عطاء آباد جھیل اور سڑک نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہٰذا پی ڈبلیو ڈی کے حکام متاثرین کے مشکلات کے فوری حل کیلئے جھیل سے پانی کے اخراج کیلئے اقدمات اٹھائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک چین ٹریڈ کے متاثر ہونے سے گلگت کے عوام اور ٹریڈ سے وابسطہ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ لہٰذا پانی کے فوری اخراج کیلئے محکمہ ایف ڈبلیو او اقدامات اٹھائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کافی افراد کے کاروبار چائینہ ٹریڈ سے وابسطہ ہیں۔ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ٹریڈ کو درپیش مشکلات کو دور کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 181946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش