0
Friday 27 Jul 2012 20:25

معروف ذاکر ریاض حسین رتووال کی جانب علامہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں افطار ڈنر

معروف ذاکر ریاض حسین رتووال کی جانب علامہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں افطار ڈنر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں معروف ذاکر اہلبیت ریاض حسین شاہ آف رتوال کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری اور ان کے قافلے کا شیخوپورہ انٹر چینج پر سیکرٹری جنرل ضلع شیخوپورہ علامہ حسن ہمدانی اور دیگر مومنین نے استقبال کیا اور وہاں سے جنڈیالہ شیر خان روانہ ہوئے۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یکم جولائی کو قرآن سنت کانفرنس میں شیعہ قوم کی بیداری، یکجہتی، عزم و جرات دیکھ کر شرکاء اور مختلف ممالک میں ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھے مومنین کی آنکھیں خوشی سے پُرنم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی پچاس سالہ سرمایہ کاری اس غیور ملت نے خاک میں ملا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ قوم کی وحدت اور بیداری کیلئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

افطار ڈنر سے میزبان ذاکر اہلبیت ریاض حسین شاہ آف رتوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاکرین عظام پہلے بھی علماء حقہ کے حامی تھے اور آج بھی ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے جو وحدت اور تشیع پاکستان کی سربلندی کے لئے کام کئے ہیں، انہیں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ افطار ڈنر سے معروف شیعہ رہنما و چیئرمین عزاداری سیل پنجاب الحاج حیدر علی مرزا نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم اب ملک بھر میں علامہ ناصر عباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں، اب اس قوم کو کوئی بھی سازشی طاقت تقسیم کرنے کی جرات نہیں کر سکے گی۔

افطار ڈنر میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ ابوذر مہدوی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، مولانا باقر شیرازی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب اسد عباس نقوی، ناصر عباس شیرازی، استاد ذوالفقار علی اسدی، جھنگ کے خضر خان اور حاجی امیر عباس مرزا نے بھی خصوصی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 182648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش