0
Saturday 28 Jul 2012 20:41

جماعت اسلامی ملتان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی

جماعت اسلامی ملتان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کی جانب سے ملتان کی صحافی برادری کے اعزاز میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، افطار پارٹی میں جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی پنجاب سید وسیم اختر، نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب نذیر احمد جنجوعہ، امیر ضلع ملتان پروفیسر افتخار چوہدری، نائب امیر ضلع ملتان ڈاکٹر حفیظ انور، قیم جماعت اسلامی ملتان عارف محمود سمرا، روزنامہ نوائے وقت کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر رائو شمیم اصغر، سابق ریذیڈنٹ ایڈیٹر جبار مفتی، روزنامہ خبریں، روزنامہ پاکستان، روزنامہ ایکسپریس، روزنامہ جنگ، روزنامہ اوصاف، روزنامہ جناح، روزنامہ سادات، اسلام ٹائمز، روزنامہ سنگ میل سمیت تمام ٹیلی ویژن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ 

افطار پارٹی میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جماعت اسلامی ملتان کے روح رواں اور جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر کنور محمد صدیق نے انجام دیے، ابتدائی کلمات امیر ضلع ملتان پروفیسر افتخار چوہدری نے ادا کیے جبکہ افطار پارٹی میں امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 182920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش