0
Saturday 28 Jul 2012 16:00

انتہاء پسندی میں اضافہ، امریکہ انٹیلی جنس کانفرنس سے پہلے ڈرون حملے بند کرے، شیری رحمان

انتہاء پسندی میں اضافہ، امریکہ انٹیلی جنس کانفرنس سے پہلے ڈرون حملے بند کرے، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کی تعینات سفیر شیری رحمان نے امریکہ میں آئندہ ہفتے ہونے والی انٹیلی جنس سربراہ کانفرنس سے پہلے سی آئی اے سے پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کے وار ایڈوائزر ڈگلس لیوٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے القاعدہ کو تو نقصان پہنچا، تاہم اس سے خطے میں انتہا پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں راہنماؤں نے اس موقع پر اسپن سکیورٹی فورم سے خطاب بھی کیا۔ پاکستانی سفیر کا واشنگٹن فورم سے ٹیلی کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہتیں کہ ڈرون حملوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد نہیں ملی، لیکن اس حوالے سے نقصان بھی ہوا۔ شیری رحمن نے کہا وہ چاہتی ہیں کہ ڈرون حملوں کا خاتمہ ہو اور اس پر مزید مفاہمت کی گنجائش نہیں۔ فورم میں ان کے مدمقابل ڈکلس لیوٹ نے ڈرون پروگرام پر کسی قسم کا کوئی بیان دینے سے گریز کیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈرون پروگرام بہرحال جاری رہے گا، کیونکہ پاکستان انتہا پسندی کے خلاف موثر کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 182912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش