0
Saturday 4 Aug 2012 14:40

حضرت علی (ع) کے یوم شہادت کے مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

حضرت علی (ع) کے یوم شہادت کے مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے مرکزی جلوس کے لئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی، تین ہزار پولیس اہلکار جلوس کے راستوں پر حفاظتی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ جلوس کے راستوں پر تمام کاروباری مراکز بند رکھے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس اور شیعہ علماء کرام نے مشترکہ طور پر 21 رمضان المبارک کے جلوس کے لئے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر نے بتایا کہ جلوس کی سکیورٹی کے لئے تین ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے، تمام داخلی راستوں سے عزادار 3 مقامات پر جامہ تلاشی دینے کے بعد جلوس میں شامل ہو سکیں گے۔ شیعہ علمائے کرام کی جانب سے پولیس کو تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ جلوس انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے لئے 7 سو مرد سکاؤٹس اور 3 سو خواتین سکاؤٹس بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں جلوس کے راستے میں آنیوالے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے جبکہ جلوس سے قبل تمام راستے کی خصوصی چیکنگ اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جائیگا۔ جلوس کے راستے میں لگائی جانیوالی سبیلوں کے لئے بھی باقاعدہ رجسٹریشن کروانے کا حکم دیا گیا ہے اور عزاداروں کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ خصوصی تعاون کریں اور باہمی اتفاق سے جلوس کا پرامن طریقے سے منزل مقصود تک پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 184791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش