0
Saturday 4 Aug 2012 13:57

ملتان، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 افراد گرفتار

ملتان، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ملتان پولیس نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں عبد اللہ، یونس، عاقب، سلیمان اور طاہر شامل ہیں جن میں سے چار کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور ایک کا تعلق تحریک طالبان نور گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیرستان میں ٹریننگ لی اور وہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرنا چاہتے تھے اور عید کے بعد دوبارہ ٹریننگ کے لئے جانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 184782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش