0
Thursday 16 Aug 2012 15:21

گلگت بلتستان کے وزیروں نے مہدی شاہ پر اعتماد کا اظہار کردیا

گلگت بلتستان کے وزیروں نے مہدی شاہ پر اعتماد کا اظہار کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی محمد نصیر خان ڈپٹی اسپیکر جمیل احمد، مشیر سیاحت، امور نوجوانان و بہبود خواتین سعدیہ دانش، ممبر گلگت بلتستان کونسل امجد حسین ایڈوکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ جو پارٹی کے صوبائی صدر بھی ہیں کی خدمات گلگت بلتستان کے غریب عوام کے لئے ناقابل فراموش ہیں اور ہم وزیراعلیٰ کو ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سید مہدی شاہ کی ذاتی کوششوں سے باؤنس چیکوں کی ادائیگی ممکن ہوسکی جس کی وجہ سے عید سے قبل ٹھیکیداروں سمیت دیگر اداروں کو رقوم کی ادائیگیاں ممکن ہوسکی ہیں۔ وزراء، ممبران گلگت بلتستان کونسل اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ باقی ادائیگیاں بھی بہت جلد کی جائینگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کی عوام دوست پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلیٰ کی ولولہ انگیز قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان جمیل احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو گلگت بلتستان کے گھر گھر اور کونے کونے تک پہنچایا جائے گا اور نئی تنظیم سازی سے پارٹی صوبے میں مضبوط اور منظم ہوکر ابھرے گی۔ افطار ڈنر میں گلگت کے ضلعی کارکنوں صوبائی عہدہ داروں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکروں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 187860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش