0
Tuesday 21 Aug 2012 04:59
فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانیوالے پاکستان کے دوست نہیں

اہل تشیع کا قتل عام پاکستان کو قتل کرنے کی سازش ہے، الطاف حسین

اہل تشیع کا قتل عام پاکستان کو قتل کرنے کی سازش ہے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اہل تشیع کو بسوں سے اتار کے شناخت کرکے سفاکی سے قتل کرنیوالے پاکستان کو قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ الطاف حسین نے یہ باتیں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ یا کسی غیر مذہب سے تعلق کی بنیاد پر معصوم شہریوں کو قتل کرنا سراسر ظلم اور حیوانیت ہے، جو لوگ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، وہ پاکستان کے دوست نہیں ہیں۔

الطاف حسین نے مزید کہا کہ تمام سچے پاکستانی ایسے سفاک عناصر کا بائیکاٹ کریں جو معصوم و بے گناہ پاکستانیوں کا قتل کرکے ملک کی راہوں میں پھولوں کے بجائے کانٹے بو رہے ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جو لوگ غیر مسلموں کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں وہ ان غیر مسلموں پر نہیں بلکہ پاکستان اور قائداعظم کی تعلیمات پر ظلم کر رہے ہیں، اگر تمام سچے پاکستانیوں نے اس ظلم کا سلسلہ بند نہیں کرایا تو ملک کی تقدیر تاریک راہوں میں کھو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 188908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش