0
Tuesday 21 Aug 2012 21:54

شمالی وزیرستان، امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

شمالی وزیرستان، امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان ایجنسی میرانشاہ کے علاقے شنا خوڑا میں امریکی جاسوس طیارے کا ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک 3 زخمی۔ شمالی وزیرستان ایجنسی میرانشاہ سے تقریباً 5 کلو میٹر دور مغرب کی طرف کے علاقے شناخوڑا میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر اور گاڑی پر دو میزائل داغے، جس کے باعث 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، اس حملہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور مکان کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں گزشتہ چار روز کے دوران اب تک چار ڈرون حملے ہوچکے ہیں۔
جاسوس طیارے نے میرانشاہ سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہمزونی کے علاقہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور چار میزائل داغے، جس کے نتیجے میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ شمالی وزیرستان میں ہفتے کے روز عید منائی گئی تھی۔ عید کے پہلے روز بھی ڈرون حملہ ہوا تھا۔ گزشتہ چار دنوں کے دوران شمالی وزیرستان میں اب تک چار ڈرون حملے ہوچکے ہیں، جن میں بیس سے زائد شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 189066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش